وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں زور شور سے چلائے جا رہے سوچھ بھارت ابھیان کے باوجود کھلے میں رفع حاجت کرنے کے معاملے میں ہندوستان کے لوگ دنیا میں نمبر ایک پر ہیں ۔
پارلیمنٹ میں پیش اقتصادی جائزہ میں کھلے میں رفع حاجت کو پوری طرح ختم کرنے کو ایک
بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دیہی ہندوستان میں 61 فیصد سے زیادہ لوگ کھلے میں رفع حاجت کرتے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت اور یونی سیف کی مشترکہ منيٹرگ کے 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی پوزیشن دنیا میں سب سے غریب مانے جانے والے سب صحاری ٰخطے کے ممالک سے بھی بدتر ہے